قنوت کی ذکر کیا ہے؟

قنوت کی ذکر کیا ہے؟

قنوت میں کوئی خاص قول پڑھنا ضروری نہیں ہے بلکہ ذکر

سوال: قنوت کی ذکر کیا ہے؟

جواب: قنوت میں  کوئی خاص قول پڑھنا ضروری نہیں  ہے بلکہ ذکر و دعا میں  سے جو کچھ ممکن ہو کافی ہے۔ بلکہ فقط ایک مرتبہ بسم اللّٰہ پڑھنا ہی کافی ہے۔ بلکہ پانچ مرتبہ یا تین مرتبہ ’’ سبحان اللہ ‘‘ کہنا کافی ہے، جیساکہ رسول اکرامؐ اور آپؐ کی اہل بیتؑ پر درود بھیجنے پر اکتفا ء کرنا کافی ہے اور بہتر ہے کہ معصومین ؑ سے منقول دعائیں  بلکہ جو دعائیں  قرآن میں  ہیں  وہ پڑھی جائیں اور انہیں  بلند آواز میں  پڑھنا مستحب ہے۔ چاہے نماز بلند آواز سے پڑھی جانے والی ہو یا آہستہ اور نماز گزار امام جماعت ہو یا کوئی شخص فرادی نماز پڑھ رہا ہو، بلکہ چاہے وہ مقتدی ہی کیوں  نہ ہو، بشرطیکہ امام کو اس کی آواز نہ سنائی دے رہی ہو۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 202

ای میل کریں