جو شخص سجدہ کرنے سے عاجز ہوتو کیسے سجدہ کرے؟

جو شخص سجدہ کرنے سے عاجز ہوتو کیسے سجدہ کرے؟

سوال: جو شخص سجدہ کرنے سے عاجز ہوتو کیسے سجدہ کرے؟

جواب: جو شخص سجدہ کرنے سے عاجز ہو اگر سجدہ کے بعض ممکنہ مراتب انجام دینا اس کے لئے ممکن ہو تو انہیں انجام دینا اس پر و ا جب ہے ۔ بشرطیکہ ان امور کا خیال رکھے جن کے وجوب کو آپ جان چکے ہیں  جیسے جہاں  تک ممکن ہو اعضاء سجدہ کو ان کے مقامات پر رکھنا، اعضاء کے ساتھ ٹیک لگانا، ذکر ا و ر سکون وغیرہ۔ پس اگر وہ کسی قدر جھکنے پر قادر ہو تو جہاں  تک ممکن ہو جھکے گا ا و ر سجدہ گاہ کو دوسرے تمام واجبات کا خیال رکھتے ہوئے پیشانی کی طرف لے آئے تاکہ اس پر پیشانی رکھ سکے ا و ر اگر بالکل یہی نہ جھک سکتا ہو توسرکے اشارے سے سجدہ کرے گا ا و ر اگر اس پر بھی قادر نہ ہو تو اپنی آنکھوں  کے اشارے سے سجدہ کرے گا ا و ر بناء بر احتیاط اس کے ساتھ جہاں  تک ممکن ہو سجدہ گاہ کو اٹھا کر اس پر پیشانی رکھے گا ا و ر اگر وہ آسانی سے سجدہ کرنے پر قادر نہ ہو تو اعضاء سجدہ کو ان کے اپنے مقامات پر رکھنا و ا جب نہیں  ہے ۔ اگر چہ احتیاط یہی ہے کہ ان کوا ن کے اپنے مقامات پر رکھا جائے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 193

ای میل کریں