اگر بھولنے یا غفلت وغیرہ کی وجہ سے پیشانی کو ایسی چیز پر رکھ دے جس پر سجدہ کرنے سے منع کیا گیا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

اگر بھولنے یا غفلت وغیرہ کی وجہ سے پیشانی کو ایسی چیز پر رکھ دے جس پر سجدہ کرنے سے منع کیا گیا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

سوال: اگر بھولنے یا غفلت وغیرہ کی وجہ سے پیشانی کو ایسی چیز پر رکھ دے جس پر سجدہ کرنے سے منع کیا گیا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟

جواب: اگر بھولنے یا غفلت وغیرہ کی وجہ سے پیشانی کو ایسی چیز پر رکھ دے جس پر سجدہ کرنے سے منع کیا گیا ہے تو اسے چاہئے کہ اپنی پیشانی کو گھسیٹ کر ایسی چیز کی طرف لے جائے جس پر سجدہ کرنا جائز ہو ا و ر اس صورت میں  اس کی نماز صحیح ہے پس اس کے لئے مقام سجدہ سے پیشانی کا اٹھانا جائز نہیں  ا و ر اگر سوائے پیشانی اُٹھانے کے کوئی چارہ نہ ہو کہ جو ایک سجدہ زیادہ ہونے کا موجب بنے تو احتیاط و ا جب یہ ہے کہ  نماز مکمل کرنے کے بعد اسے از سر نو بجالائے۔ خواہ وہ ذکر و ا جب پڑھنے سے پہلے ہی متوجہ ہو گیا ہو یا س کے بعد، ہاں  اگر سجدے سے سر اٹھا نے کے بعد اسے معلوم ہواہو تو اس نماز کو مکمل کرنا ہی کافی ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 138

ای میل کریں