سوال: اگر کوئی شخص رکوع کی نیت سے جھکے ا و ر جب رکوع کی حد تک پہنچے تو بھول کر سجدے کی طرف چلاجائے تو کیا کیا جائے؟
جواب: اگر کوئی شخص رکوع کی نیت سے جھکے ا و ر جب رکوع کی حد تک پہنچے تو بھول کر سجدے کی طرف چلاجائے پس اگر رکوع کی حد سے خارج ہونے سے پہلے ہی اسے یاد آجائے تو سکون کے ساتھ اسی حالت پر برقرار رہے ا و ر ذکر پڑھے ا و ر اگر رکوع کی حد سے خارج ہونے کے بعد یاد آئے تو اگر رکوع کی حد میں اس نے توقف کیا ہو اگرچہ فقط ایک لحظہ ہی توقف کیا ہو ا و ر پھر رکوع بھول جائے تو اقویٰ یہ ہے کہ سیدھا کھڑا ہوئے بغیر سجدہ کرے وگرنہ اس احتیاط کو ترک نہ کرے یعنی پہلے سیدھا کھڑا ہو پھر سجدے کے لئے جھکے، نماز مکمل کرے ا و ر اس کا اعادہ بھی کرے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 135