سوال: روزانہ کی نمازہائے پنچجگانہ کی ہر رکعت میں کتنی رکوع واجب ہے؟ کم یا زیاده ہونے کی صورت میں حکم کیا ہے؟
جواب: روزانہ کی نمازہائے پنچجگانہ کی ہر رکعت میں ایک رکوع و ا جب ہے ا و ر وہ رکن ہے اگر عمداً یا سہواً اس کا اضافہ کیا جائے یا کمی کی جائے تو نماز باطل ہو جاتی ہے۔ البتہ جماعت کے ساتھ ہو تو امام کی اقتداء کے باعث باطل نہیں ہوتی، اس کی تفصیل بعد میں بیان کی جائے گی، رکوع میں متعارف انداز ے کے مطابق اس قدر جھکنا و ا جب ہے کہ نمازی کے ہاتھ اس کے گھٹنوں تک پہنچ جائیں ا و ر احتیاط یہ ہے کہ ہتھیلی گھٹنے تک پہنچ جائے پس جس صورت پر فقط جھکنے کا اطلاق درست ہو وہ کافی نہیں ہے ۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 135