بختیار کے بارے میں امام خمینی(رح) کا کیا نظریہ تھا؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے فرمایا کہ بختیار نے تہران اور دوسرے شہروں میں قتل عام سے اپنی حکومت کا آغاز کیا ہے ایک بار پھر شاہ کے کارندوں نے ملکی استقلال کے نام پر قوم پر ظلم کرنا شروع کر دئے ہیں ایک بار پھر شاہ کے نوکر دوسروں کے ہاتھوں استعمال ہو کر ایران کے مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں یہ بھی اپنے خیاتکار سربراہوں کی طرح امریکہ اور برتانیا کی نوکری کر رہے ہیں یہ لوگ اپنوں کو زخم دے کر اغیار کو خوش کر رہے ہیں اگر چہ اس وقت ایرانی قوم اپنے ہزاروں جوانوں کی شہادت پر دکھی ہے لیکن یہ بہادر قوم انشاء اللہ بہت جلد شاہ اور اس کے نوکروں کو تخت سے ہٹا کر ایک اسلامی حکومت قائم کرے گی۔