نماز

کیا ہر حالت میں سوره سے عدول کرسکتے ہیں؟

اختیاری حالت میں ایک سورہ سے دوسری سورہ کی طرف عدول کرنا، جب تک سورہ کے نصف تک نہ پہنچا ہو، جائز ہے

سوال) کیا ہر حالت میں سوره سے عدول کرسکتے ہیں؟

جواب) اختیاری حالت میں  ایک سورہ سے دوسری سورہ کی طرف عدول کرنا، جب تک سورہ کے نصف تک نہ پہنچا ہو، جائز ہے، مگر سورہ قل ھو اللہ احد اور قل یا ایھا لکافرون میں  کہ ان سے کسی اور کی طرف اورا ن میں  ایک دوسرے کی طرف اگر صرف شروع کیا ہو تو عدول کرنا جائز نہیں  ہے لیکن ان دو سو ر تو ں  میں  سے سورہ جمعہ اور سورہ منافقین کی طرف نماز ظہر یوم جمعہ اور نماز جمعہ میں  عدول کرنا جب کہ سہواً ان کو پڑھنا شروع کیا ہو اور ابھی نصف تک نہ پہنچا ہو۔ بناء بر اقویٰ جائز ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 183

ای میل کریں