کیا نماز میں ایک طرف مائل ہو کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

کیا نماز میں ایک طرف مائل ہو کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

امکان کی صور ت میں نمازی کے لئے اپنی حالت کے مطابق سیدھا اور اعتدال کے ساتھ کھڑا ہونا واجب ہے

سوال: کیا نماز میں ایک طرف مائل ہو کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: امکان کی صور ت میں  نمازی کے لئے اپنی حالت کے مطابق سیدھا اور اعتدال کے ساتھ کھڑا ہونا واجب ہے پس اگر  جھک کر یا کسی ایک طرف مائل ہو کر اس طرح کھڑا ہو کہ قیام سے خارج ہو جائے تو اس کی نماز باطل ہے۔ بلکہ گردن کو سیدھارکھنا بھی بہتر اور احوط ہے۔ اگر چہ بناء بر اقویٰ سر کو نیچے کرنا جائز ہے۔ اختیاری حالت میں  قیام کے دوران کسی چیز کا سہارا لینا جائز نہیں  ہے لیکن مجبور ی کی صورت میں  کسی شخص یا چیز کا سہارا لیکر کھڑے ہونے میں  کوئی اشکال نہیں  ہے اور اس شخص کے لئے جو کسی چیز کا سہارا لے کر کھڑا ہوسکتا ہے بیٹھ کر (بغیر کسی سہارے کے ) نماز پڑھنا جائز نہیں  ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 179

ای میل کریں