نماز

اگر نمازی ذکر اور حمد وسورہ( قرائت) کو بلند آواز سے کسی اور کو بتا نے کے لئے پڑھے، کیا اس کی نماز باطل ہے؟

اگر نمازی ذکر اور حمد وسورہ( قرائت) کو بلند آواز سے کسی اور کو بتا نے کے لئے پڑھے مگر...

سوال: اگر نمازی ذکر اور حمد وسورہ( قرائت) کو بلند آواز سے کسی اور کو بتا نے کے لئے پڑھے، کیا اس کی نماز باطل ہے؟

جواب: اگر نمازی ذکر اور حمد وسورہ( قرائت) کو بلند آواز سے کسی اور کو بتا نے کے لئے پڑھے مگر اس کا اصل مقصد خداوند متعال کے حکم کی اطاعت ہو تو نماز باطل نہیں  ہوگی۔ اسی طرح اگر کسی مباح مقصد کی خاطر نماز کو خاص جگہ اور وقت میں ادا کرے جب کہ اس کا اصل مقصد اطاعت ہو اور خاص جگہ یا وقت کا انتخاب کسی خاص وجہ سے ہومثلاًجگہ کا ٹھنڈا ہونا وغیرہ تو نماز باطل نہیں  ہوتی۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 174

ای میل کریں