سوال: کن نمازوں میں اذان اور اقامت پڑھنا واجب ہے؟
جواب: نماز پنجگانہ کے لئے اذان اور اقامت چاہے اداہو یا قضا، حضرمیں ہو یا سفر میں ، تندرستی کی حالت میں ہو یا بیماری کی حالت میں نماز جماعت میں پڑھے یا تنہا، مرد ہوں یا عورت بغیر کسی اشکال کے مستحب موکدہ ہے یہا ں تک کہ بعض فقہا نے ان کو واجب قرار دیا ہے اور بناء بر اقویٰ ہر لحاظ سے اذان اور اقامت مستحب ہیں اگر چہ اذان و اقامت کا ترک کرنا بہت زیادہ ثواب سے محروم ہونے کا باعث ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 169