نماز

مسجد بنانے کی فضیلت کیا ہے؟

مسجد بنانا مستحبات مؤکدہ میں سے ہے کہ جس کا اجر بہت زیادہ اور ثواب عظیم ہے

سوال: مسجد بنانے کی فضیلت کیا ہے؟

جواب: مسجد بنانا مستحبات مؤکدہ میں  سے ہے کہ جس کا اجر بہت زیادہ اور ثواب عظیم ہے حدیث میں  آیا ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وٓلہ وسلم نے فرمایا  جو شخص اس دنیا میں  ایک مسجد بنائے گا، خداوند متعال اس کی ہر بالشت کے برابر یا فرمایا، اس  کی ہر ذراع کے برابر ۔ چالیس ہزار سال کے چلنے کی مدت تک اس کو سونے، چاندی در،یاقوت۔ زبرجد اور لولو کا شہر عطا فر ما ئے گا۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 168

ای میل کریں