سوال: کیا مسجد میں نماز پڑھنا واجب ہے؟
جواب: مساجد میں نماز پڑھنا مستحب ہے بلکہ بلاعذر جیسے مسجد میں بارش آنے کی وجہ سے مسجد میں نہ جانا۔ خصوصا مسجد کے ہمسائے کے لئے مکروہ ہے یہاں تک کہ حدیث میں آیاہے’’لاصلاۃ لجارالمسجدالافی المسجد ‘‘(مسجد کے ہمسا ئے کی نمازمسجد کے بغیر نہیں ہوتی ) اور مساجد میں سے افضل ترین مسجد مسجد الحرام ہے، پھر مسجدالنبیؐ پھر مسجدکوفہ اور مسجدالاقصیٰ پھر جامع مسجد پھر قبیلے کی مسجد اورپھر بازار کی مسجد ہے اور عورتوں کیلئے افضل یہ ہے کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں اور زیادہ افضل یہ ہے کہ اندرونی کمرے (کو ٹھری) میں نماز پڑھیں۔اسی طرح حرم ائمہ علیہم السلام مخصوصا امیرالمؤمنینؑ اور حضرت اباعبدللہ ؑ کے حرم میں نماز پڑھنا مستحب ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 168