نمازی

اگر نمازی کے پاس شرمگاہ کو چھپانے کیلئے، ساتر نہ ہو تو کس طرح نماز پڑھے؟

اگر نمازی کے پاس ساتر نہ ہو حتیٰ گھاس اور درخت کے پتے بھی نہ ہوں تو .....

سوال: اگر نمازی کے پاس شرمگاہ کو چھپانے کیلئے، ساتر نہ ہو تو کس طرح نماز پڑھے؟

جواب: اگر نمازی کے پاس ساتر نہ ہو حتیٰ گھاس اور درخت کے پتے بھی نہ ہوں  تو اگروہاں  پر کسی ناظر محترم کے دیکھنے سے محفوظ ہو تو بناء بر اقویٰ عریان حالت میں  کھڑے ہو کر نماز پڑھے اور اگر ناظر محترم سے محفوظ نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھے اور دونوں  صورتوں  میں  رکوع اور سجدے کو اشارے کے ساتھ انجام دے جب کہ سجدے کے اشارے کو زیادہ نیچے کی سمت میں  قرا ر دینا چاہئے اور اگر کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو شرمگاہ کے اگلے حصّے ’’قبل ‘‘کو اپنے ہاتھ سے چھپائے اور اگر بیٹھ کر نماز پڑھے تو اپنے زانو کے ذریعے شرمگاہ کو چھپائے۔

ای میل کریں