حیوان

اگر لباس حیوان کے اجزاء میں سے ہو تو نماز کیلئے استعمال کرسکتے ہیں؟

اگر لباس حیوان کے اجزاء میں سے ہو تو اسے حلال گوشت جانور سے ہونا چاہیئے جسے شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو

سوال: اگر لباس حیوان کے اجزاء میں  سے ہو تو نماز کیلئے استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب:   اگر لباس حیوان کے اجزاء میں  سے ہو تو اسے حلال گوشت جانور سے ہو نا چاہیئے جسے شرعی طریقے  سے ذبح کیا گیا ہو ۔ پس اس حیوان کی کھال میں  نماز پڑھنا جسے شرعی طریقے سے ذبح نہ کیا گیا ہو جائز نہیں  ہے ۔ نیز اس کے باقی جاندار اجزاء میں  بھی نماز پڑھنا صحیح نہیں  ہے اگر چہ خون جہندہ نہ رکھنے کی وجہ سے پاک ہی ہو جیسے بناء بر احتیاط واجب مچھلی لیکن وہ اجزاء جو ذی روح نہیں  ہیں  جیسے پشم ، بال ، اور اون وغیرہ تو ان میں  نماز پڑھنا جائز ہے۔

ای میل کریں