سوال: شرمگاہ کو پوشیدہ رکھنے والی چیز میں چند چیزیں معتبر ہیں ؟
جواب: ساتر (شرمگاہ کو پو شیدہ رکھنے والی چیز ) بلکہ نمازی کے لباس میں چند چیز یں معتبر ہیں ۔
اول : پاک ہو ، مگر وہ لباس کہ اگر صرف وہی ہو تو اس میں نماز نہیں پڑھی جا سکتی (مثلارومال جیسا کہ پہلے گزر چکاہے) ۔
دوم : مباح ہو نا ، پس اس لباس کے ساتھ نماز پڑھنا جس کے غصبی ہو نے کاعلم ہو ، جائز نہیں ہے لہٰذ اگر اسے غصبی ہو نے کا علم نہ ہو تو اس کی نماز صحیح ہے اور یہی حکم ہے اگر وہ بھول گیا ہو مگر یہ کہ اس نے خود لباس غصب کیاہو تو ایسی صورت میں نماز دو بارہ پڑھنے کی احتیاط ترک نہیں ہو نی چاہئے۔
سوم : اگر لباس حیوان کے اجزاء میں سے ہو تو اسے حلال گوشت جانور سے ہو نا چاہیئے جسے شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو ۔
چہارم : مردوں کے لئے نماز میں ساتر بلکہ کسی بھی قسم کے لباس پر سونے کا کام نہیں ہو نا چاہئے اگر چہ وہ زیب وزینت کے لئے ہی کیوں نہ ہوجیسے انگو ٹھی وغیرہ بلکہ نماز کے علاوہ بھی ان پر حرام ہے ۔
پنجم :مردوں کا لباس خالص ریشم کا بناہو انہیں ہو نا چاہئے یہاں تک کہ مردوں کے لئے اس کا نماز کے علاوہ بھی پہننا جائز نہیں ہے۔