سوال: استحالہ کیا ہے؟
جواب: کسی چیز کا کسی اور چیز میں تبدیل ہو جانا استحالہ کہلاتاہے ۔ پس اگر آگ کسی نجس یا متنجس چیز کو راکھ، دھوئے یا بھاپ میں تبدیل کر دے تو پا ک ہو جائے گی اور یہی حکم ہے اگر آگ کے علاوہ کسی اور ذریعے سیراکھ دھوئیں یا بھاپ میں تندیل ہو جائے لیکن اگرااگ کسی چیز کو کوئلے ٹھیکری ، اینٹ ، چونے یا قلعی میں بدل دے تو وہ نجس ہی رہے گی نیز ہر وہ حیوان جو نجس یا متنجس سے ہو جیسے وہ کیڑا جو مردار اور پاخانے میں پیدا ہو پاک ہو جاتا ہے اور شراب بھی اگر خود بخود یا اس میں کچھ ڈالنے سے سرکہ میں تبدیل ہو جائے تو پاک ہوجاتی ہے چاہے اس میں ڈالی جانے والی چیزغائب ہو جائے یا نہ لیکن اگر شراب کیساتھ کوئی خارجی نجاست مل جائے اور پھر وہ سرکے میں تبدیل ہو جائے تو بناء بر احتیاط واجب پاک نہیں ہوگی ۔