سوال: سورج کن چیزوں کو پاک کرتا ہے؟
جواب: زمین اور ہر اس چیز کو پاک کرتا ہے کہ جسے منتقل نہیں کیا جاسکتا جیسے عمارتیں اور ان کے ساتھ متصل اشیاء جیسے لکڑیاں دروازے ، دہلیزیں اورکیلیں کہ جو عمارت کی تعمیر کے لئے ضروری ہیں اور اس میں لگی ہوئی ہیں ، اور احتیاط واجب یہ ہے کہ ہر وہ چیز جو دیوار میں ہو ، سورج اسے پاک نہیں کرتا۔ نیز سورج، درختو ں ، گھاس ، پھلوں اور سبزی جات وغیرہ کو بھی پاک کر دیتا ہے اگرچہ انہیں توڑ نے کا وقت پہنچا ہو یہاں تک کہ ایسے بر تنو ں کو بھی پاک کر دینا ہے جنہیں اپنی جگہ سے نہ ہلایا جا سکتاہو لیکن درختوں اور ان کے بعد ذکر ہونے والی چیزوں کا سورج کے ذریعے پاک ہونے میں اشکال ہے اگر چہ قوت سے خالی نہیں ہے اور کشتی گاڑی اور ان جیسی دوسری چیزوں میں احتیا ط ترک نہیں ہو نی چاہئے ۔ بناء بر اقویٰ سورج بوری اور چٹائی کو بھی پاک کردیتا ہے ۔ مذکورہ چیزوں کا اور ان کے علاوہ دوسری چیزوں کا عین نجاست کے زائل ہو جانے کے بعد سورج کے ذریعے پاک ہونے میں یہ شرط ہے کہ ان میں اتنی مقدار میں رطوبت ہو نی چاہئے کہ جو ہاتھ پر اثر انداز ہو سکے پھر سورج اسے خشک کر دے اور اس کا خشک ہو نے سورج کی شعائوں کے براہ راست پڑنے کے ذریعے سے ہونا چاہئے بلکہ بعید نہیں کہ ان چیزوں کے پوری طرح سے خشک ہونا میں ، سورج کی شعاؤں کا براپ راست پڑنا معتبر ہو ۔ اور اگر سورج کی شعاعیں کسی چیز نے ظا ہر ی حصے پر پڑ یں او ر اسی سبب سے اس کا با طن بھی خشک ہو جا ئے تو وہ چیز پاک ہو جائیگی جبکہ بناء بر احتیا ط واجب اندرونی نجا ست اسی ظا ہر ی حصے کی نجا ست کے ساتھ متصل ہو۔ پس اگر صر ف اندرونی حصّہ نجس ہو جا ئے یاظاہراور باطن کے درمیا ن کسی پاک چیز کا فاصلہ پیدا ہو جائے تو بناء بر احتیاط واجب اندرونی نجاست باقی رہے گی بلکہ یہ قوت سے خالی نہیں ہے لیکن اگر کئی چیز یں آپس میں چپکی ہو ئی ہو ں اور سورج کی کر نیں ان میں سے بعض پر براہ راست پڑیں تو وہی پاک ہو ں گی بلکہ باقی چیزیں جو دوسری چیزوں پر سورج کی کر نیں پڑنے کی وجہ سے خشک ہو گئی ہوں ، پاک نہیں ہو ں گی ۔