سوال: ذوالید سے کیا مراد ہے؟
جواب: ذوالیدسے مراد ہر وہ شخص ہے کہ جو اس چیز پہ اختیار رکھتا ہے ۔ چاہے ملکیت کے ذریعے سے ہو یاکرایہ ، عاریہ یا امانت بلکہ یا غصب کے ذریعے سے ہی ہو۔ پس اگر کسی کی بیوی یا خادمہ یا کنیز یہ کہے کہ وہ چیز جو ان کے ہاتھ میں ہے نجس ہے جیسے شوہر یا آقا کا لباس یا گھر کے برتن ، تو ان کا یہ کہنا نجاست کے حکم کے لئے کافی ہے بلکہ یہی حکم ہے اگر بچے کی آیایہ کہے کہ خود بچہ یا اس کا لباس نجس ہے ہا ں مذکورہ ضابطے سے آقا کا اپنے غلام کی طرف نسبت دینا استثنا ء ہو ا ہے ۔ پس آقا کے قو ل کا معتبر نہ ہو نا قوت سے خالی نہیں خصوصا اس وقت جب وہ یہ کہیں کہ یہ چیز پاک ہے تو بناء بر اقوی ٰ ان کا قول معتبر ہے نہ کہ آقاکا قول ۔