تیمم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

تیمم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

حالت اختیار میں تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو ایک ساتھ زمین پر مارے اور ...

سوال: تیمم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب: حالت اختیار میں  تیمم کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں  کی ہتھیلیوں  کو ایک ساتھ زمین پر مارے اور پھر دونوں  ہاتھ ایک ساتھ پیشانی ور بھنوئوں  پر اس طرح ملے کی بال اگنے کی جگہ سے ناک کی ابتداء اور پیشانی کی دونوں  اطراف کو شامل کر ے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ۔ ناک اور بھنوئوں  پر بھی ہاتھ پھیر ے۔ پھر الٹے ہاتھ کی ہتھیلی کی طرف سے سیدھی ہاتھ کی پشت کے سارے ظاہری حصوں  پر کلائی سے لیکر انگلیوں  کے آخر تک مسح کرے۔

پھرسیدھے ہاتھ کی ہتھیلی کی طرف سے الٹے ہاتھ کی پشت کے سارے ظاہری حصوں  پر مسح کرے اورانگلیوں  کا درمیانی حصّہ ظاہر میں  شامل نہیں  ہے کیوں  کہ ظاہر سے مراد وہ حصّے ہیں  جنھیں  مسح کر نے والے کے ہاتھ کی جلد مس کرے بلکہ اس میں  بہت وقت اورگہرائی معتبر نہیں  ہے ۔ بنابر احتیاط مستحب تیمم میں  واجب ہے کہ عرفازمین پر ہاتھ مار نا ، کہاجاسکے لہٰذدونوں  ہاتھوں  کا زمین پر رکھنا کافی نہیں  ہے اگر چہ یہ بھی قوت سے خالی نہیں ہے۔ اسی طرح ایک ہاتھ سے زمین پرمارنا ،دونوں  ہاتھوں  سے پے در پے مارنا ، ہاتھ کی پشت سے مار نا یاسامنے کی طرف کے بعض حصوں  سے مارنا جب تک کہ اسے عرفا مارنا نہ کہا جائے کافی نہیں  ہے اسی طرح ایک ہاتھ سے یا دونوں  ہاتھوں  سے لیکن یکے بعد دیگے مسح کرنا بھی کافی نہیں  ہے ۔ چہرے کا مسح کرنے کے لئے پیشانی اوراس کے دونوں  اطراف کا دونوں  ہاتھوں  کی ہتھیلی کی طرف سے ایسے مسح کرنا کافی ہے کہ عرفا مسح کرنا کہا جا سکے یعنی چہرے کی دائیں  طرف کا دائیں  ہاتھ سے اور بائیں  طرف کا بائیں  ہاتھ سے مسح کرے اور ہاتھوں  کا مسح کر نے کے لئے ہاتھ کی ہتھیلی والی طرف کی لمبائی کو دو سرے ہاتھ کی پشت کی چوڑائی پر رکھنا اور انگلیوں  تک مسح کرنا کافی ہے ۔

ای میل کریں