سوال: کن چیزوں پر تیمم کرنا صحیح ہے؟
جواب: جس پر تیمم کیا جاتاہے اس کا صعید ہونا معتبر ہے اور صعید سے مراد زمین کی سطح ہے اور اس مٹی ، پتھر ، بجری ، ڈھیلا ،چونا ،پکنے سے پہلے چونے کا پتھر قبر کی مٹی اور وہ چیزیں جو تیمم کے لئے استعمال کی جا تی ہے ۔ رنگین ، بے رنگ اور ہر وہ چیز داخل ہے جسے زمین کہا جا سکے ، اگرچہ ہاتھ پر باقی بھی نہ رہے ۔ لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ مٹی پر تیمم کر نا صحیح نہیں ہے اگر چہ زمین سے حاصل کی جائیں جسے نباتات ، سونا ، چاندی اور وہ معادن جنہیں زمین نہ کہہ سکیں اور یہی حکم راکھ کا ہے اگر چہ زمین سے ہو ۔