اگر کسی شخص پر تیمم کر نا واجب ہو اور وہ مخا لفت کرتے ہوئے وضو یا غسل کرسکتا ہے؟

اگر کسی شخص پر تیمم کر نا واجب ہو اور وہ مخا لفت کرتے ہوئے وضو یا غسل کرسکتا ہے؟

اگر کسی شخص پر تیمم کر نا واجب ہو اور وہ مخا لفت کرتے ہوئے وضو یا غسل کرلے تو بناء بر احتیا ط واجب طہارت باطل ہے۔

سوال: اگر کسی شخص پر تیمم کرنا واجب ہو اور وہ مخالفت کرتے ہوئے وضو یا غسل کرسکتا ہے؟

جواب: اگر کسی شخص پر تیمم کر نا واجب ہو اور وہ مخالفت کرتے ہوئے وضو یا غسل کرلے تو بناء بر احتیا ط واجب طہارت  باطل ہے۔ اگر چہ اس میں  تفصیل ہے پس اگر تنگی وقت میں  اس نیت سے غسل یا وضو کرے  کہ باطہارت رہے یا کسی اور نیت سے انجام دے تو صحیح ہے اور یہی حکم ہے ۔ جب پانی خرید نے کے لئے اتنامال دے کہ جس کا دینا اس کے لئے مضر ہو یا کسی احسان وذلت کا متحمل ہو یا پانی حاصل کرنے کے لئے کوئی خطرہ مول لے یا ایسے ہی اور کوئی مورد ہو کہ جس میں  طہارت ممنوع نہ ہو لیکن بعض مقدمات سے منع کیاگیا ہو ۔ لیکن اگر خود طہارت کسی ضرر یا مشقت کا باعث  بنے اور مخالفت کرتے ہوئے وضو یا غسل کرے تو ظاہر اًیہ طہارت باطل ہے ۔ البتہ اگر ضرر یا مشقت کسی دوسرے کے لئے ہو تو طہارت کا صحیح ہونا بعید نہیں  ہے ۔ 

ای میل کریں