کیا پیاس، تیمم کے جواز کا موجب بنتی ہے؟

کیا پیاس، تیمم کے جواز کا موجب بنتی ہے؟

پیاس تیمم کا جواز فراہم کر تی ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں ہے کہ اس پیاس کا نتیجہ موت ہو یا مرض

سوال: کیا پیاس تیمم کے جواز کا موجب بنتی ہے؟

جواب: پیاس تیمم کا جواز فراہم کر تی ہے اور اس میں  کوئی فرق نہیں  ہے کہ اس پیاس کا نتیجہ موت ہو یا مرض ، ایسی شدید مشقت ہو جو نا قابل تحمل ہو اگر چہ ضرر کا احتمال بھی نہ ہو اور اسی طرح موت کا خطرہ اپنی جان کے لئے ہو یا کسی اور کے لئے اور پیاسا انسان ہویا غیر انسان ، عبد ہو یا ایسا آزاد شخص جسے موت سے نجات دلانا واجب ہو بلکہ بعید نہیں  ہے کہ یہ حکم اس شخص کا بھی ہو جسے قتل کرنا جائز نہ ہو اگر چہ اس کی جان کی حفاظت بھی واجب نہ ہو جیسے ذمی ۔ البتہ ظاہر وجگہ جہاں  کسی بھی جہت سے قتل کر نا جائز ہو وہاں  بھی ان کی پیاس کی وجہ سے ہلاکت ، تیمم کے جواز کا موجب نہیں  بنتی جیسے مو ذی حیوانا ت اسی طرح وہ شخص جس کا قتل کر نا جائز ہو جیسے کا فر حربی اور مر تد فطری وغیرہ ۔ اگر کسی ایسی چیز سے پیا س بجھا نا ممکن ہو جس کا پینا حرام ہو جیسے شراب اور نجس اور پاک پانی بھی ہو تو پانی کو پیا س بجھانے کے لئے رکھے گا اور نماز کے لئے تیمم کرے گا کیوں  کہ حرام چیزکا ہو نا نہ ہونے کے برابر ہے ۔

ای میل کریں