آزادی کے باری میں امام خمینی(رح) کا نظریہ ہے؟
اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) فرماتے ہیں دنیا میں کسی نے بھی آسانی سے آزادی حاصل نہیں کی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آؒلہ و سلم اپنی زندگی کے آخری لمجوں تک مسلمانوں کی آزادی کے لئے ظالموں کا مقابلہ کیا ہے آپ کے بعد آپ کے جانشین حضرت علی علیہ السلام نے بھی اپنی زندگی میں مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرتے ہوے کفار اور ظالموں کے ساتھ جنگیں کی ہیں تمام انبیاء اور ائمہ علیھم السلام نے اسلام اور مسلمانوں کے لئے کفار اور منافقین کا مقابلہ کیا ہے اسلام اور عالم اسلام کو یہ آزادی اتنی آسانی سے نہیں ملی بلکہ اس آزادی کے لئے بہت ساری قربانیاں دینی پڑی ہیں لہذا اگر کسی کو بھی آزادی لینی ہے تو اسے ظلم کے مقابلے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔