کیا شاہ کی دھمکیوں کا امام خمینی(رح) پر کوئی اثر ہوتا تھا؟
امام خمینی (رح) نے کبھی شاہ اور اس کے اہلکاروں کی دھمکیوں پر توجہ نہیں کی اور اگر کہیں ضرورت پڑتی تھی تو خود شاہ اور اس کے اہلکاروں کو وھکماتے تھے ایک مرتبہ کا واقعہ ہے جیل سے امام خمینی (رح) کی آزادی کے بعد اطاعات کے نیوز پیپر نے ایک مقالہ میں لکھا تھا کہ علماء نے حکومت کے خلاف سازش کی ہے امام خمینی(رح) اس بیان کے خلاف ایک مفصل تقریر کی تھی جس میں انہوں نے صہیونیزم انتلی جنس کے معروف سربراہ مولوی کو جب امام خمینی(رح) سے معافی مانگنے کے لئے بھیجا وہ چاہتا تھا کہ یہ ملاقات خصوصی ہو لیکن امام (رہ) کا ہمیشہ یہ طریقہ رہا تھا کہ وہ کسی سے اکیلے میں ملاقات نہیں کرتے تھے لہذا آپ نے فرمایا جب وہ آے تو کچھ افراد کمرے میں موجود رہیں ان کے حکم کے مطابق اس ملاقات کے دوران کچھ افراد وہاں پر موجود تھے مولوی نے عذر خواہی کرنا شروع کی اسی دوران اس نے ایک جملہ کہا کہ قبلہ ہمیں فوجی رویہ اختیار نہ کرنے دیں امام (رہ) کو اس سے جلمے سے ایسا لگا کہ جیسے اس نے دھمکی دی ہو جس کے جواب میں امام (رح) نے غصہ کی حالت میں مولوی کو خطاب کرتے ہوے کہا میں اسلام کا سپاہی بھی ہوں مجھے مجبور نہ کریں کہ میں اپنی فوجی ذمہ داری پر عمل کروں۔