احقاق حق کی خاطر ہڑتال، مظاہرے اور تقاریر
سوال: حضرت آیت اللہ خمینی! آپ نے اپنے بیان میں ایرانی عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اول محرم کہ جو کل سے شروع ہورہا ہے کو ہر ممکنہ وسیلے سے حکومت کی سرنگونی کیلئے اقدام کریں ۔ ’’ہر ممکن وسیلے‘‘ سے آپ کی کیا مراد ہے؟
جواب: (میری مراد): ہڑتال، مظاہرے، منابر پر تقاریر اور بیانات ہیں ۔ ماہ محرم وہ مہینہ ہے کہ جس میں لوگ حق بات سننے کیلئے آمادہ ہوتے ہیں اور اب ہمارے پاس حق بات یہی ہے کہ جو ابھی ہمارے سامنے ہے جو آزادی واستقلال ہے۔ ہم نے ماہ محرم کو معین کیا ہے تاکہ ان مسائل کے بارے میں بات کی جائے اور مجالس برپا کی جائیں ۔ اگر اس سے منع کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور مظاہرے کریں گے۔
صحیفہ امام، ج ۵، ص ۱۴۶