اسلام میں طبقاتی فاصلوں کی نفی
سوال: چونکہ اسلام بد عنوانی اور بے حساب وکتاب مہنگائی کا مخالف ہے اور دوسروں کی خون پسینہ کی کمائی سے فائدہ اٹھانے کو غیر شرعی اور غیر اخلاقی قرار دیتا ہے ایسی صورت میں اسلامی حکومت کا تاجروں کے ساتھ کیسا برتاؤ رہے گا؟۔
جواب: یہ بات میں نے بارہا کہی ہے کہ اسلامی حکومت میں تاجروں کی حالت یہ نہیں ہوگی جو آج ہے۔ ایران میں جو اس وقت تاجر ہیں وہ غیر اسلامی اقتصاد کی وجہ سے اس طرح کے مالدار اور سرمایہ دار بن گئے ہیں ورنہ اسلامی حکومت میں اس قدر طبقاتی فاصلہ نہیں ہوگا اور تقریباً سب کا معیار زندگی ایک جیسا ہوگا۔
صحیفہ امام، ج ۵، ص ۲۹۲