فلسطین

فلسطینیوں کی تحریک اور خاص طور سے بیت المقدس کے بارے میں آیت اﷲ کا کیا خیال ہے؟

ہم بہت سالوں سے اسرائیل اور اس کے غاصب ہونے کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں

سوال:  فلسطینیوں  کی تحریک اور خاص طورسے بیت المقدس کے بارے میں  آیت اﷲ کا کیا خیال ہے؟ تنظیم آزادی فلسطین (PLO) اور آپ کے درمیان کیسے تعلقات پائے جاتے ہیں ؟

جواب: ہم بہت سالوں  سے اسرائیل اور اس کے غاصب ہونے کے بارے میں  گفتگو کررہے ہیں ۔ ہماری خواہش ہمیشہ یہی رہی ہے کہ اپنے فلسطینی بھائیوں  کے شانہ بہ شانہ دشمن سے مقابلہ کریں  اور جب بھی موقع ہاتھ آیا تو جس طرح وہ لوگ اپنے حق کا دفاع کررہے ہیں  اسی طرح ہم بھی ایک بھائی بن کر ان کے شانہ بہ شانہ اور ہم قدم ہوں گے۔ بیت المقدس مسلمانوں  کو واپس ملنا چاہیے۔ اسرائیلی غاصب ہیں ۔ افسوس عرب حکومتوں  پر ہے کہ جو اتنی زیادہ افرادی قوت اور ہر قسم کے بے پناہ مادی وسائل کے ہوتے ہوئے اپنے حقوق اور اپنی زمینوں  کو واپس لینے کیلئے اپنے وطن کا دفاع کیوں  نہیں  کررہے ہیں ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ خود ان کے درمیان اختلافات ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنے اختلاف کو ختم کرلیں گی اور حکومتیں  اسلامی مسائل ومشکلات کی طرف توجہ دیں گی اور خدا کی نصرت وحمایت کے ساتھ کینسر کے اس پھوڑے کا اپنی سرزمین سے ہمیشہ کیلئے قلع قمع کردیں گی۔

صحیفہ امام، ج ۴، ص ۴۴۳

ای میل کریں