تشییع جنازه

تشییع جنازه کی فضیلت بیان کریں؟

تشییع جنازہ کی فضیلت اور ثواب بہت زیادہ ہے

سوال: تشییع جنازه کی فضیلت بیان کریں؟

جواب: تشییع جنازہ کی فضیلت اور ثواب بہت زیا دہ ہے یہاں  تک کہ حدیث میں  وارد ہو ا ہے ’’ مَن شَیَّع َجَناَزَۃً فَلَہ بِکُلِّ خُطوَۃِِ حَتٰی یَر جِعَ مِاٗ ۃ اَلف ألفَ حَسَنَۃً وَیَمحیِ عَنہُ مِائَۃَ اَلف َاَلفَ َسیئَۃِِ‘‘ ترجمہ:جنازے میں  شرکت کرنے والے شخص کے لئے جب تک وہ واپس نہیں  آجاتا ہرقدم پر( اس کے  نامہ اعمال میں  )کروڑوں  نیکیاں  لکھی جائیں  گی اور کروڑوں  گناہوں  کو محو کر دیا جائے گا اور ۱۰ کروڑ درجات حاصل کرے گا اور اگر وہ میت پر نماز پڑھے گاتو کروڑوں  ملائکہ اس کی تشییع کریں  گے جب کہ وہ سب کے سب اس کے لئے استغفار کررہے ہوں  گے اور وہ بوقت دفن حاضر ہو تو اللہ تعالیٰ کروڑوں  فرشتوں کو اس بات پر ما مور کر دے گا کہ وہ اسی کے لئے استغفار کرتے رہیں  یہاں  تک کہ وہ قبر سے اٹھا یا جائے اور جو کسی میت پر نماز پڑھے گا تو جبرائیل اورکروڑوں  ملائکہ اس پر درود بھیجیں  گے اور اس کے گذشتہ گناہ بخش دئیے جا ئیں  گے ۔اگر وہاں  دفن کر نے تک موجود رہے اور اس پر مٹی ڈالے تو تشییع جنازہ میں  شر کت کر نے سے لے کر گھر واپس آنے تک جو قدم بھی اٹھائے گا اس پر ایک قیراط کے برابر جزا دی جائے گی جب کہ قیراط کوہ احد کی مانند ہے کہ جسے اس کے اعمال کے ترازو میں  ڈالاجائے گا۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 69

ای میل کریں