امام خمینی (رح) کی نگاہ میں ولی فقیہ کے لئے شرطِ اجتہاد کافی ہے یا شرطِ مرجعیت کا پایا جانا بھی ضروری ہے؟

امام خمینی (رح) کی نگاہ میں ولی فقیہ کے لئے شرطِ اجتہاد کافی ہے یا شرطِ مرجعیت کا پایا جانا بھی ضروری ہے؟

جیسا کہ امام خمینی (رح) نے آیت اللہ مشکینی کے جواب میں بنیادی قانون کی تکمیل میں تحریر کیا ہے کہ رہبر کے لئے شرطِ مرجعیت ضروری نہیں ہے اور اجتہاد کافی ہے۔

امام خمینی (رح) کی نگاہ میں ولی فقیہ کے لئے شرطِ اجتہاد کافی ہے یا شرطِ مرجعیت کا پایا جانا بھی ضروری ہے؟

جواب: جیسا کہ امام خمینی (رح) نے آیت اللہ مشکینی کے جواب میں بنیادی قانون کی تکمیل میں تحریر کیا ہے کہ رہبر کے لئے شرطِ مرجعیت ضروری نہیں ہے اور اجتہاد کافی ہے۔ ( صحیفۂ امام، ج۲۱، ص۳۷۱)۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ شرائط نہ پائے جاتے ہوں مطلب کو واضح ہونے کے لئے توجہ لازمی ہے کہ کچھ شرائط مرجعیت سے مخصوص ہیں جیسے اعلمیت کہ جو امام (رح) کی نگاہ میں اسلامی جمہوریت کی رہبری کے لئے لازم نہیں ہے لیکن عدالت، ایمان وغیرہ جیسے شرائط جیسا کہ مرجعیت کے لئے ضروری ہیں رہبر کے لئے بھی ضروری ہیں اس سے ہٹ کر رہبر کے لئے تدبیر اور نظارت وغیرہ لازمی ہے کہ جسے فتوا صادر کرنے کے لئے ضروری نہیں سمجھا جا سکتا۔ 

ای میل کریں