ناقدین کے ساتھ امام خمینی(رح) کا برتاو کیسا تھا؟

ناقدین کے ساتھ امام خمینی(رح) کا برتاو کیسا تھا؟

ناقدین کے ساتھ امام خمینی(رح) کا برتاو کیسا تھا

ناقدین کے ساتھ امام خمینی(رح) کا برتاو کیسا تھا؟

بہت سارے لوگ حتی علماء بھی امام خمینی(رح) پر نقد کرتے تھے جب کہ اکثر اوقات ان کے نقد قابل قبول نہیں تھے  اگر ناقدین کے نقد قابل قبول ہوتے  تو انقلاب کی راہنمائی نہ کر پاتے ایسے نقدوں کا ایک نمونہ صحیفہ امام جلد 21 میں ذکر ہوا ہے امام کے ایک شاگرد محمد حسین قدیری نے ایک خط کے ذریعے شطرنج،موسیقی اور کچھ دوسرے احکام پر بہت سخت اعتراض کیا جس کے جواب میں امام (رہ) نے بھی ایک خط میں لکھا جس طرح جنابعالی نے خبروں اور روایتوں سے سمجھا یے اس طرح تو جدید فرہنگ بالکل ختم ہے اور لوگ پوری عمر جنگلوں میں گزار دیں۔۔۔ لہذا اگر کوئی ناقد کا جواب نہ دے گویا اس نے اس کے نقد کو مانا ہی نہیں لیکن امام (رہ) دلیل اور سلام کے ساتھ اپنے ناقدین کا جواب دیتے تھے اسی جلد میں ذکر ہے کہ امام نے دس دن ایک خط کے ذریعے اپنے شاگرد کی خدمتوں کا شکریہ ادا کیا۔

ای میل کریں