وضو

کن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور وہ کتنے ہیں؟

وہ چیزیں جو وضو کو باطل کردیتی ہیں اور جن کے لئے وضو کرنا پڑتا ہے، متعدد ہیں

سوال: کن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور وہ کتنے ہیں؟

جواب: وہ چیزیں جو وضو کو باطل کردیتی ہیں اور جن کے لئے وضو کرنا پڑتا ہے، متعدد ہیں ۔

اول و دوم: پیشاب کا باہر آنا اور جو اس کے حکم میں ہے جیسے وہ مشکوک رطوبت جو استبراء سے قبل باہر آتی ہے اور پا خانہ کا طبیعی یا غیر طبیعی راستے سے باہر آنا چاہئے طبیعی راستہ مسدد ہو یا نہ ہو ۔ پاخا نہ زیادہ ہو یا کم اگرچہ وہ کیڑوں یا گٹھلیوں (دانوں) کے ساتھ ہی کیوں نہ نکلے ۔

سوم : مقام پا خانہ سے ہوا کا خارج ہونا جب کہ وہ معدے یا آنتوں سے خارج ہو چاہے آواز اور بو رکھتی ہو لیکن وہ ہوا جو عورت کے آگے (شرمگاہ) سے خارج ہوتی ہے اور وہ ہو اجو معدے اور انتوں  سے خارج نہیں ہوتی (اگر چہ پیچھے سے خارج کیوں نہ ہوئی ہو) بالکل ایسے ہی ہے جیسے باہر سے ہوا داخل ہوئی ہو پھر خارج ہوجائے لہذا اس سے وضو باطل نہیں ہوگا۔

چہارم: ہر وہ نیند جو بینائی اور سماعت کی حس سپر غالب آجا ئے ۔

پنچم: ہر وہ چیز جو عقل کو زائل کر دے مثلا دیوا نگی ، بے ہو شی یا مستی وغیرہ۔

ششم: استحاضہ قلیلہ اور متوسطہ ، بلکہ بناء بر احتیاط وا جب استحاضہ کثیرہ نیز وضو کو باطل کر دیتا ہے ۔ اگر چہ استحاضہ کثیرہ اور متوسطہ میں غسل کرنا واجب ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص49 سے 51 تک

ای میل کریں