وضو

سر کا مسح کرنے کا کیا حکم ہے؟

صرف سیدھے ہاتھ سے مسح کرنا ضروری نہیں ہے

سوال: سر کا مسح کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: بناء براحتیاط واجب سر کا مسح سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی سے ہونا چاہئے اگر چہ بناء بر اقوی سیدھے ہاتھ کی پشت سے مسح کرنا جائز ہے بلکہ صرف سیدھے ہاتھ سے مسح کرنا ضروری نہیں ہے (بائیں ہاتھ سے بھی جائز ہے) نیز ذراع (کہنیوں سے لے کر انگلیوں کے سروں تک) سے مسح کرنے کا جواز قوت سے خالی نہیں ہے بہتر یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی انگلیوں سے مسح کرے بہر حال ہاتھ میں وضو کے باقی ماندہ پانی سے مسح کرنا واجب ہے جب کہ نئے پانی سے مسح کرنا جائز نہیں ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص37

ای میل کریں