بدعت کیا ہے؟ عزاداری میں تبدیلی، بدعت میں شمار ہوتا ہے؟

بدعت کیا ہے؟ عزاداری میں تبدیلی، بدعت میں شمار ہوتا ہے؟

اعتقادی بدعت، سب سے خطرناک ہے۔

اعتقادی بدعت، سب سے خطرناک ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی کا کہنا ہےکہ خداوند تبارک و تعالی، اس دنیا کا پیدا کرنے والا ہے اور دنیا کو بنانے میں اللہ تعالی بدیع ہے؛ اس بنا پر بدعت، یعنی کوئی نئی چیز کی ایجاد کرنا۔

ڈاکٹر نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا: عزاداری کی طرز کو تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور یہ دین میں بدعت کے معنی میں شمار نہیں ہوتا؛ لہذا ملک کے ہر کونے میں یا دوسرے ممالک میں ایک خاص طرز پر عزاداری کرتے ہیں کہ جو دوسرے علاقہ سے مختلف ہے۔ اس کے باوجود یہ طرز عمل، اسلامی دائرہ احکام کے اندر ہونا چاہئے؛ ورنہ خداوند متعال کے حرام کو حلال یا حلال کو حرام کرنا بھی بدعت میں قرار پاتا ہے؛ روایتوں کی بنا پر، "سب سے برے انسان وہ ہیں جو بدعت کو انجام دیتے ہیں"، لہذا ایسے انسانوں سے جو بدعت انجام دیتے ہیں دوری اختیار کرنی چاہیے۔

استاد حوزہ علمیہ نے مزید فرماتے ہیں کہ بدعت، یعنی ایسی چیز کو دین کیطرف منسوب کرنا جو دین میں نہ ہو۔ بدعت کی ایک قسم، اعتقادی بدعت ہے جو سب سے خطرناک ہے مثلاً سامری اور قوم یہود کا گوسالہ پر اعتقاد رکھنا، اعتقادی بدعت ہے۔

اور جب بھی دین میں کسی بدعت کی بنیاد ڈالی جائے تو عالم دین کو آواز بلند کرنی چاہئے جس طرح عصر حاضر میں امام خمینی (رح) نے بدعتوں کا مقابلہ کیا اور ظالم پہلوی شہنشاہیت اور عالمی سامراج و شیطان بزرگ نیز سلمان رشدی کے ناپاک عزائم کے مقابلے میں سخت موقف اپنایا۔

 

حوالہ: فارس نیوز ایجنسی

ای میل کریں