سوال: کچھ لوگ ایسے ہیں جن پر خمس واجب تھا لیکن اب تک ادا نہیں کیا اور اب وہ ادا نہیں کر سکتے یا ان کے لئے بہت مشکل ہے، ان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: جو واجب الادا ہے اسے ادا کرے خواہ بتدریج ہی کیوں نہ ہو، اگر اس کے لئے ممکن نہیں ہے تو انتظار کرے تا کہ امکان پیدا ہوجائے۔ واجب الادا کو ادا کئے بغیر بری الذمہ نہیں ہوگا۔
توضیح المسائل، ص 529