امر بالمعروف

نیکی ہدایت کرنا اور برائی سے روکنے کو نافذ کرنے کے بارے میں امام خمینی (رح) کا نظریہ

جو شخص امر و نہی کرنا چاہتا ہے تو اس کو لوگوں کے ساتھ مہربانی اور اچھائی سے پیش آنا چاہیے

سوال: امر بالمعروف اور نہی از منکر کے بارے امام خمینی (رح) کی اقوال کو دیکھتے ہوئے ہم کس طرح اس واجب شرعی کو بہترین طریقے سے انجام دیں؟

جواب: پروردگار کے اس فرمان امر بالمعروف اور نہی از منکر پر عمل ہمیشہ مومنین کے اہم خدشات میں سے ہے خاص کر دور حاضر میں اس مشکل کو حل کرنے کے لئے ضروری  ہے کہ محققین کے بارے میں جستجو کریں ۔۔درج ذیل مطالب اس امید کے ساتھ  نقل کئے جا رہے ہیں تانکہ ان سے سبق لیا جائے۔

امام خمینی (رح)  اپنی اخلاقی بحثوں میں ایک بری صفت کو دور کرنے اور اچھی عادت کو اپنانے کی طرف بہت زیادہ اشارہ کرتے ہیں اس کام کے دو راستہ ہیں: علمی اور عملی دونوں کو ایک ساتھ انجام دینا ہو گا تانکہ یہ عمل نتیجہ پر پہنچ سکے امر بالمعروف اور نہی از منکر کے مسئلہ کے لئے ان دو راستوں کو نظر میں رکھتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ رکھنی چاہیے کہ ہر عمل علم پر مبنی ہے جبکہ عمل علم سے نتیجہ لیتا ہے اور ادھورا علم اس کام میں تباہ کن ہونے کے ساتھ نتیجہ کو بھی بدل دیتا ہے۔

لہذا اس بنا پر پہلے مرحلہ میں امر اور نہی کی اہمیت، تاثیر اور اس کی ضروری معلومات لوگوں تک پہنچائی جائے کیونکہ علم عمل اور کاروائی کی بنیاد ہے۔

اگر اس کے وجوب کی اہمیت بہتر طریقے سے لی جائے تو معاشرہ اور انسان کی اصلاح کے لئے اس کی اہمیت سمجھ میں آجائے گی اس پر کاروائی یقینی ہو جاے گی یہاں امر و نہی اہم مسائل میں سے ایک ہیں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ امر و نہی صرف زبان تک محدود ہے جبکہ اس راستہ سے بہت کم اثر ہوتا ہے اور وہ خود اس واجب کے ترک کا سبب بنتا ہے۔

اس کام کو انجام دینے کے لئے مختلف طریقوں پر غور و فکر کیا جائے  اگر شارع کا ارادہ ان دو وجوب سے نیکی کا بجا لانا اور برائی کو معاشرہ میں  ترک کرنا ہے۔دیکھا جائے کہ کون سے کام اس امر کو یعنی ایک اچھے کردار کو پھلانے کے لئے مدد کر سکتے ہیں تانکہ معاشرہ میں برائی کم ہوں۔

ممکن ہے چھوٹے چھوٹے پیغامات، مضمون لکھنا، فیلم بنانا موثر ہو مثال کے طور پر: لوگوں کو منشیات کا استعمال کرنے سے روکے یا لوگوں کو دوسرے کی خدمت کرنے کا شوق دلائے،صلہ رحم واجبات الہی کا انجام دینا وغیرہ یہ سب امر بالمعروف اور نہی از منکر میں سے ہوں۔

جو شخص امر و نہی کرنا چاہتا ہے تو اس کو لوگوں کے ساتھ مہربانی اور اچھائی سے پیش آنا چاہیے اس کام کو ایک ذمہ داری سمجھ کر نہ بلکہ عشق اور دلی لگاو سے انجام دے نیکی کی ہدایت اور برائی سے روکنا حکومت اور حکام سے جتنا دور ہو موثر ہے یعنی اس عمل سے متعلق شخص اور ادارہ حکومتی نہ ہو، اور نہ ہی ایک حکومتی کام سمجھ کر انجام دیا جائے۔

ای میل کریں