امام خمینی (رح) کی نگاہ میں امام حسین(ع) کے قیام کا سیاسی ہدف کیا تھا؟
امام حسین (ع) کے قیام میں بھی باقی انبیاء اور اولیا کے طرح ایک بنیادی اور اصلی ہدف تھا۔ اور وہ حق تعالی کی طرف دعوت اور انسانوں کی زندگی میں وحدانیت کا نفوذ تھا۔ عادلانہ حکومت کا قیام اور ہر قسم کے ظلم و ستم سے انکار حق تعالی کی طرف دعوت اور معاشرہ میں وحدانیت کے نفوذ کا ایک نمونہ ہے۔
امام حسین (ع) جب دیکھتے ہیں کہ بنی امیہ کے حکام نے ظلم کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے اور حق و عدالت کو نابود کر کے اسلام کے چہرہ کو سیاہ اور تباہ کر رہے ہیں امام (ع) اسلام کو زندہ کرنے اور لوگوں کو نجات دلانے کے لئے قیام کرتے ہیں جیسا کہ امام جعفر سادق (ع) زیارت اربعین میں ارشاد فرماتے ہیں: وَبَذَلَ مُهْجَتَهُ فیکَ لِیَسْتَنْقِذَ عِبادَکَ مِنَ الْجَهالَةِ وَحَیْرَةِ الضَّلالَةِ۔ اپنے خون کے آخری قطروں کو بھی تیری راہ (خدا) میں دے دیا تانکہ تیرے بندوں کو جہالت اور سرگردانی سے نجات دلائے۔
اس موضوع کے بارے میں مزید معلومات کے لئے قیام امام حسین (ع) کے اقوال امام خمینی (رح) / کتاب تبیان کی طرف رجوع کریں۔