ولایت فقیہ

ولایت فقیہ کے مددگار رہو تا کہ تمہارے ملک کو کوئی نقصان نہ ہو

ولایت فقیہ مسلمانوں کے لئے ایک ہدیہ اور تحفہ ہے

سوال: نعرہ "ولایت فقیہ کے مددگار رہو تا کہ تمہارے ملک کو کوئی نقصان نہ ہو" امام خمینی (رح) کا ہے؟

جواب: یہ جملہ بعینہ امام خمینی (رح) کے آثار اور تقریرات میں موجود نہیں ہے۔ امام خمینی (رح) نے خصوصا ولایت فقیہ کے بارے میں مطالب بیان فرمائے ہیں جو اس جملہ کا مضمون ہے۔ آپ نے 28/ شہریور 1358 ش اعلی افسروں، عہدیداروں، اعلی رتبہ اور اصفہان میں موجود آٹھویں چھاونی کے غیر فوجی کارگزاروں کو شہر قم میں تقریر کے ہیں:

میں پوری ملت اور ہمارے فوجیوں اطمینان دلاتا ہوں کہ اسلامی حکومت کا معاملہ اگر فقیہ اور ولایت فقیہ کی نظارت سے ہو تو اس ملک پر کوئی آنچ نہیں آسکتی۔ لکھنے اور بلنے والے اسلامی حکومت سے خوفزدہ نہ ہوں، ولایت فقیہ سے نہ ڈرو، ولایت فقیہ جیسا کہ اسلام نے معین کیا ہے اور ہمارے ائمہ نے منصوب کیا ہے، کسی کو نقصان نہیں پہونچائے گی۔ ڈکٹیٹری پیدا نہیں کرے گی۔ ملک کی مصلحتوں کے خلاف کوئی کام نہیں کرے گی۔ (صحیفہ امام، ج 10، ص 58)

مورخہ 30 /مہر 1358 ش شہر قم میں مختلف لوگوں اور قبائل کے نمائندہ سے ملاقات کے موقع پر امام فرماتے ہیں:

آپ لوگ ولایت فقیہ سے نہ ڈریں، فقیہ لوگوں کے ساتھ زبردستی نہیں کرے گا۔ اگر ایک فقیہ زبردستی کرے تو اس فقیہ کی ولایت بے معنی ہوگی۔ اسلام ہے اور اسلام میں قانون کی حکومت ہے۔ پیغمبر اکرم (ص) بھی قانون کے تابع تھے۔ خلاف ورزی نہیں کرسکتے تھے۔

آپ اسی طرح 9/آبان 1358 ش؛ سن 1342ش کے 15/ خرداد کے خانواده شہداء سے ملاقات اور بندر انزلی حوادث کے موقع پر شہر قم میں فرماتے ہیں:

آپ لوگ اس ولایت فقیہ کی موافقت کریں، ولایت فقیہ مسلمانوں کے لئے ایک ہدیہ اور تحفہ ہے جو خداوند عالم نے دیا ہے۔ (صحیفہ امام، ج 10، ص 407)

ای میل کریں