سوال: جو شخص ماہ رمضان میں اپنے وطن سے دن کو سفر کرتا ہے اور اسی روز زوال آفتاب سے پہلے واپس پلٹ آتا ہے اور کوئی ایسا کام بھی نہیں کرتا جو مبطل روزہ ہو آیا اس کا حکم اس شخص کے حکم کی طرح تھا جو مسافر تھا اور ظہر سے پہلے واپس وطن آجاتا ہے یا اس کے لئے کوئی اور حکم ہے؟
جواب: اگر وطن لوٹنے تک روزہ باطل کرنے کا کوئی کام انجام نہیں دیا اور روزہ کی نیت کے ساتھ امساک کیا تو روزہ صحیح ہے۔