حضرت زینب (س) کی قبر شریف کےمتعلق

حضرت زینب (س) کی قبر شریف کےمتعلق

اہل بیت (ع) سے منسوب مقامات، خدا کے ذکر اور توجہ اور انسان سازی اور شہیدوں اور اہل بیت (ع) سے پیوند کی جگہیں ہیں۔

اہل بیت (ع) سے منسوب مقامات، خدا کے ذکر اور توجہ اور انسان سازی اور شہیدوں اور اہل بیت (ع) سے پیوند کی جگہیں ہیں۔

حضرت زینب (س) کی قبر مطہر کی جگہ کے بارے میں تین احتمالات پائے جاتے ہیں:

مدینۃ النبی(ص)، قاہرہ ، شام

ان تینوں احتمالات میں سے ہر ایک کے کچھ طرفدار ہیں، جنھوں نے اپنے نظریہ کےلئے کچھ دلائل پیش کی ہیں۔

یحیی بن حسن حسینی عبیدلی اعرجی نے کتاب " اخبار زینبیات " میں اور بعض دوسرے سیرت نویسوں نے کہا ہےکہ حضرت زینب (س) نے مصر میں وفات پائی ہے۔

انھوں نے یہ روایت نقل کی ہےکہ واقعہ کربلا کے اسراء کا کاروان شام سے مدینہ آنے کے بعد، مدینہ کے حالات نا آرام ہوئے۔ حاکم مدینہ نے یزید کو ایک خط لکھا اور اس خط میں مدینہ میں رونما ہوئے حالات اور لوگوں کی بیداری اور مقاومت کے سلسلہ میں حضرت زینب (س) کے رول کی وضاحت کی۔ یزید لعین نے جواب میں لکھا کہ زینب (س) کو مدینہ سے نکال دیں۔ حاکم مدینہ اصرار کرتا تھا کہ حضرت زینب (س) مدینہ سے نکلیں ۔ بالآخر زینب (س) نے مدینہ سے مصر ہجرت کی اور وہاں پر حاکم مصر اور مصر کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ حضرت زینب (س) نے تقریباً ایک سال گزرنے کے بعد ۱۵ رجب سنہ ۶۳ھ ق کو غروب کے وقت قاہرہ میں وفات پائی۔

اخبار الزینبات، ص 115

حسنین سابقی نے اپنی کتاب " مرقد عقیلہ زینب " میں اور بعض دوسروں نے لکھا ہےکہ حضرت زینب (س) کا مرقد شریف شام اور دمشق میں واقع ہے۔

مرقد العقلیه زینب علیها السلام، ص 45

جنھوں نے کہا ہےکہ حضرت زینب (س) کا مقبرہ شام میں ہے، انھوں نے حاکم مدینہ کی اس داستان کو نقل کرنے کے بعد لکھا ہےکہ حضرت زینب (س) شام چلی گئیں؛ اس سلسلہ میں ایک روایت نقل کی گئی ہےکہ جب سنہ ۶۲ ہجری قمری میں یزدیوں کے توسط سے مدینہ میں واقعہ حرّہ اور غارت اور قتل عام پیش آیا تو عبداللہ بن جعفر نے اپنی شریک حیات حضرت زینب (س) کے ہمراہ شام میں ایک مزرعہ کی طرف ہجرت کی تاکہ حضرت زینب (س) کا غم تجدید نہ ہوجائے اور تھوڑا سا غم و اندوہ کم ہوجائے؛ اس کے علاوہ مدینہ میں طاعون کی بیماری پھیلی تھی اس لئے اس سے بچنے کےلئے عبداللہ بن جعفر، حضرت زینب (س) کے ہمراہ شام چلے گئے اور وہاں پر سکونت اختیار کی؛ حضرت زینب (س) بیمار ہوئیں اور وہیں پر وفات پائی۔ زینب کبری (س) کے بعد ام کلثوم، امیرالمومنین علی (ع) کی دوسری بیٹی " زینب صغری" مصر چلی گئیں۔

شیخ جعفر نقدى، زینب کبری، نقل از ستارگان درخشان، ج2، ص 183

اگرچہ یقین کے ساتھ یہ کہنا مشکل ہوگا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی قبر مطہر کہاں پر ہے، پھر بھی کہا جاسکتا ہےکہ جو زیارت گاہیں اور اماکن متبرکہ اس مقدس خاتون سے منسوب ہیں، وہ خدا کے ذکر و توجہ اور انسان ساز اور شہیدوں اور اہل بیت (ع) سے پیوند کی جگہیں ہیں: " في‏ بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَ يُذْكَرَ فيهَا اسْمُهُ " یہ چراغ ان گھروں میں ہے جن کے بارے میں خدا کا حکم ہےکہ ان کی بلندی کا اعتراف کیا جائے اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے؛ کے مصداق ہیں؛ سورہ نور ۳۶

یہ جگہیں اگرچہ صرف ان سے منسوب ہی ہوں، خدا کے ذکر اور توجہ اور انسان سازی اور شہیدوں اور اہل بیت (ع) سے پیوند کی جگہیں ہیں۔ اہل بیت کی دفن کی جگہ جہاں پر بھی ہو، یہ اماکن ان کی یاد کو تازہ کرنے والے ہیں اور یہ یادیں عاشقوں کے دلوں میں قرار پاتی ہیں۔

ای میل کریں