کس طرح عیدین سعیدین، اسلامی جشنوں میں شمار ہوئیں؟

کس طرح عیدین سعیدین، اسلامی جشنوں میں شمار ہوئیں؟

مسرت کا حصول انسانی فطرت کا ذاتی حصہ ہے۔ اسلام فطری دین اور ضابطہ حیات ہے اس لئے اسلام ناب نے ملتِ اسلامیہ کو دو ایسے اسلامی دینی جشنوں سے سرفراز کیا ہے جو فرزندانِ اسلام کی روحانی بالیدگی اور انفرادی و اجتماعی مسرت و شوکت کا مظہر ہیں۔

طلوع آفتاب اسلام اور مدینہ کیطرف ہجرت النبی کے بعد، اللہ کے رسول (ص) نے اہل مدینہ کو سال میں دو دن جشن مناتے ہوئے دیکھا۔ نبی اکرم (ص) نے دریافت فرمایا: یہ دو دن کیسے ہیں؟

مدینہ والوں نے بتایا: یہ دو دن ہماری خوشی کے دن ہیں؛ ہم ان دنوں میں کھیل کود کرتے ہیں۔

رسالتمآب (ص) نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تم کو "یوم الاضحٰی" اور "یوم الفطر" کے دو دن عطا فرمائے ہیں جو تمہارے کھیلنے کودنے اور ان جاہلیت کی خوشی کے دنوں سے بہتر ہیں۔

اس طرح حضرت رسول نے اپنے اس فرمان سے عہدِ جاہلیت کی یادگار رسومات کا یکسر قلمع قمع فرمایا اور اہل مدینہ اور مسلمانوں کو " عیدین سعیدین " دو با برکت عیدوں کا تحفہ عطا فرمایا۔

عیدالفطر کا معنی تجدید اور لوٹنا ہے؛ چونکہ یہ دن ہر سال فرحت اور برکت کی گھڑیوں کے ساتھ لوٹ آتی ہیں، اس لیے اس روز سعید کو " عید " کہتے ہیں۔

تہوار عید ہے مناؤ تم بھی عید
بھلا کر سارے غم گاؤ خوشی کے گیت
ہو مبارک عالم اسلام کو یہ عید سعید

ای میل کریں