کیا رسالت مآب حضرت رسول خدا (ص) افضل ہیں یا جبرئیل امین (ع)؟

مٰا خَلَقَ اللّه أفْضَلَ مِنِّي؛ وَ لا أَکرَمَ عَلَیهِ مِنّي ...

امیرالمومنین علی علیہ السلام سے منقول ہےکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا:

مٰا خَلَقَ اللّه أفْضَلَ مِنِّي؛ وَ لا أَکرَمَ عَلَیهِ مِنّي ... ﷲ تعالیٰ نے مجھ سے افضل اور مجھ سے بہتر کسی کو خلق نہیں فرمایا۔

علی نے عرض کیا: اے ﷲ کے رسول! آپ افضل ہیں یا جبرئیل؟

فرمایا: اے علی! ﷲ تبارک و تعالیٰ نے اپنے بھیجے ہوئے انبیاء کو اپنے مقرب فرشتوں پر فضیلت دی ہے اور مجھے تمام انبیاء و مرسلین پر فضیلت دی ہے۔

اے علی! میرے بعد، تم اور تمہارے بعد والے ائمہ افضل ہیں۔ فرشتے تو ہمارے اور ہمارے دوستداروں کے خادم ہیں۔

اے علی! عرش کو اٹھانے والے فرشتے اور عرش کے اردگرد موجود فرشتے ﷲ کی حمد و تسبیح میں دائم الاوقات مصروف رہتے ہیں اور ہماری ولایت پر ایمان لانے والوں کےلئے استغفار بھی کرتے ہیں۔

[ امام خمینی(رح): امامت اور انسان کامل، ص۶۴]

ای میل کریں