امریکی انسانی حقوق یعنی انسانی حقوق کی نابودی

امام جمعہ خمینی شہر نے ہفتہ مجریۂ (عدلیہ) اور سن1360شمسی کے واقعات کی طرف اشارہ کیا اور مزید کہا کہ شہید بہشتی نے اپنی بابرکت عمر کو انقلاب کے لئے صرف کیا

ID: 70426 | Date: 2021/06/30

امریکی انسانی حقوق یعنی انسانی حقوق کی نابودی


 


حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصفہان میں حوزہ نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے امام جمعہ خمینی شہر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد موسوی نے امریکی انسانی حقوق کا ہفتہ انکشاف کے حوالے سے کہا کہ رہبر انقلاب کو شہید کرنے کی ناکام کوشش،آیۃ اللہ محمد حسین بہشتی اور ان کے 72باوفا ساتھیوں کی شہادت اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے دو میزائلوں کے ذریعے 290 مسافروں پر مشتمل مسافر طیارے کو نشانہ بنانا،یہ سب امریکی انسانی حقوق کے دعوے جھوٹا ہونے کی واضح دلیل ہے۔


انہوں نے امریکہ کے توسط سے بین الاقوامی سطح پر انسانوں کی نابودی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے کسی بھی جرائم کا ارتکاب کرتا ہے جیسا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے عراقی اہم انسانی مراکز پر بمباری کرنے کا حکم جاری کیا اور ان حملوں کے نتیجے میں متعدد بے گناہ لوگوں کی شہادتیں ہوئیں جو کہ امریکی شیطنت کی نشانی ہے۔


حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی نے موجودہ بحرانوں کو امریکی جابر حکمرانوں کے اوزار قرار دیا اور بیان کیا کہ امریکہ اپنے جرائم کا اعلان کرنے سے دریغ نہیں کرتا لہذا عوام کو امریکی حقوق بشر کو انسانی حقوق کی نابودی قرار دیتے ہوئے آگاہ رہے کہ یہ اقدامات انسانیت کے خلاف ہیں۔


امام جمعہ خمینی شہر نے ہفتہ عدلیہ اور سن 1360 شمسی کے واقعات کی طرف اشارہ کیا اور مزید کہا کہ شہید بہشتی نے اپنی بابرکت عمر کو انقلاب کے لئے صرف کیا،وہ ایک بابصیرت انقلابی مجاہد تھے اور لوگوں کو حقائق سے روشناس کرانے اور حقائق کو بیان کرنے کے لئے سرگرم عمل رہتے تھے۔


انہوں نے شہید بہشتی کے طرز تفکر کو اسلام ناب سے حاصل کردہ افکار قرار دیا اور مزید کہا کہ اسلام نے جس شہید بہشتی کو انسانی معاشرہ کے لئے متعارف کرایا وہ اسلام کی حقیقت سے آگاہ تھے، اسلام، فساد اور استکبار کے مقابلے میں جد و جہد،انسانی حقوق کا دفاع اور عدالت برقرار رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔


حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی نے شہید بہشتی کے توسط سے دین اسلام کو متعارف کرائے جانے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یوم شہادت آیۃ اللہ بہشتی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔


انہوں نے عدلیہ کے اہم اہداف کو سماجی عدالت کا اجراء اور مظلوم کے حقوق کا تحفظ قرار دیا اور کہا کہ ہفتہ مجریۂ، عدالتی اداروں میں اصلاحات کے لئے ایک بہترین فرصت ہے۔