فرانس اسلام کا دشمن نہیں،میکرون

توہین رسالت (ص) کو آزادی اظہار کا نام نہیں دیا جا سکتا، ابوالخیر زبیر

ID: 66719 | Date: 2020/11/06

فرانس اسلام کا دشمن نہیں،میکرون


 


حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی صدر نے دعوی کیا ہے کہ انکا ملک  «جدائی طلب» مسلمانوں سے مقابلہ کررہا ہے اور وہ اسلام کے مخالف نہیں۔


میکرون کے اسلام مخالف بیانات سے حالات کشیدہ ہوچکے ہیں۔


میکرون نے اخبار کے ایڈیٹر کے نام خط لکھا ہے کہ انگلش اخبار انہیں بدنام کررہا ہے اور لیکشن مقاصد کے لیے ان پر اسلام کو استعال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔


انہوں نے اخبار کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو اجازت نہیں دیتے کہ وہ فرانس کو اسلام مخالف کے طور پر پیش کرے۔


دنیا بھر میں مسلمانوں کے اعتراضات اور فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کے بعد فرانس پسپائی پر مجبور ہوگیا ہے اور صدر نے کہا ہے کہ انہیں انداز ہے کہ مسلمانوں کے توہین آمیز خاکوں سے کسقدر دکھ پہنچا ہے۔


 


توہین رسالت (ص) کو آزادی اظہار کا نام نہیں دیا جا سکتا، ابوالخیر زبیر


ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ علامہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ عصبیتوں کے خاتمے کے لیے عشق مصطفےٰ ۖ اولین شرط ہے۔ نبی ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی گستاخی پر بلا رنگ و نسل اور جغرافیائی حد بندیوں کی پرواہ کیے بغیر سارے مسلمانوں کا یک زبان ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ عشق مصطفےٰ ۖ ہی وہ واحد طاقت ہے، جو ہمیں جوڑ کر رکھ سکتی ہے۔ حکمرانوں کے اندر عشق رسول کی ذرا سے بھی رمق موجود ہو تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو روکنے کے لیے حکمرانوں کو عالمی عدالتوں کا سہارا لینا چاہیئے۔ یہ وقت اس مقصد کے لیے اس اعتبار سے بھی سازگار ہے کہ یورپی عدالتوں نے مسلمانوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور کہا ہے کہ توہین رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو آزادی اظہار کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اداروں کو کمزور کرنے والے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر ہیں۔