پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کی سیرت عالم اسلام کے لیے مشعل راہ، امام جمعہ کانبرا

انسانی سعادت و فلاح کا راستہ اہل بیت (ع) سے متمسک اور تعلیمات کی پیروی پر منحصر ہے،آیت الله بشیر نجفی

ID: 66526 | Date: 2020/10/23

پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کی سیرت عالم اسلام کے لیے مشعل راہ، امام جمعہ کانبرا


 


حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے، 12 تا 17 ربیع الاول کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ہفتہ وحدت قرار دیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مکارم الاخلاق کے لیے مبعوث کیے گئے۔ پیغمبر اسلام جیسا معلم اور قرآن جیسی مقدس کتاب اللہ تعالی نے انسانیت کی راہنمائی کے لیے بھیجی ہے۔ آج کے دور جو کہ نفسا نفسی کا  عالم ہے اور معاشرے میں روز بروز برائیوں کا اضافہ در حقیقت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت کی دوری کا نتیجہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں استعماری طاقتیں پیغمبر اسلام اور قرآن جیسی مقدس کتاب کی توہین کرنا  عالم اسلام کے عقیدے اور ایمان پر حملہ کرنے کے مترادف ہے اس قسم کی بزدلانہ حرکات اور کاروائی کی بھر پور مزمت کرتےہیں۔


علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اللہ کے آخری نبی نے انسانیت کے دلوں کو جوڑنے اور ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنے کے لیے عملی جد و جہد کی اور زندگی گزارنے کے سنہری اصول بتائے جو کہ قیامت تک انسان کی رہنمائی کرتے ہیں 


معاشرہ میں محبت اخوت بھائی چارے کو فروغ دینا پیغمبر اسلام کی سیرت میں سے ایک عملی کردار ہے پیغمبر اسلام  کی سیرت سے دور رکھنے کے لیے طاغوت شب و روز مسلم ممالک میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے نظر آتا ہے جس کو اتحاد وحدت کے ذریعہ نے عالم اسلام نے ناکام بنانا ہے۔


علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی ہدایت کے مطابق شیعہ سنی مل کر ہفتہ وحدت کو منائیں گے تاکہ دشمن کی سازش ناکام ہو سکے۔


 


انسانی سعادت و فلاح کا راستہ اہل بیت (ع) سے متمسک اور تعلیمات کی پیروی پر منحصر ہے،آیت الله بشیر نجفی


 


نجف اشرف کے مایہ ناز مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی شیعوں کے ایک گروہ جو کہ اربعین حسینی علیہ السلام مارچ میں شرکت کرنے آئے ہوئے تھے سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ انسانی سعادت اور فلاح کا راستہ اہل بیت علیہم السلام سے متمسک رہنے میں ان کے طرز زندگی اور ان عظیم لوگوں کی تعلیمات کی پیروی کرنے پر منحصر ہے اور اہل بیت علیہم السلام نے ہمیں راہ راست اور خدائی رضا کے حصول کی راہ دکھائی ہے۔


انہوں نے بیان کیا کہ ہر مومن پر یہ فرض ہے کہ وہ روزانہ اپنا محاسبہ کرے اور غلطیاں اور گناہ ترک کرتے ہوئے اپنی اصلاح کرنے کی کوشش کرے ۔


آیت اللہ بشیر نجفی نے مزید کہا کہ مقدس مقامات کی زیارت ایک بہت بڑی نعمت اور ایک اہم موقع ہے جسے انسان اپنے نفس کی اصلاح اور اس کی بہتری کے لئے استعمال کرے اور اس کی اہمیت پر ارادہ اور بھروسہ کرتے  ہوئےغلطیوں اور گناہوں کو ترک کرنے کے ساتھ اپنے نفس کی اصلاح پر توجہ دیں۔


مرجع تقلید نے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام  روز مرہ محاسبہ کرنے اور انسان کے ایک دن میں ہونے والے تمام گناہوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور استغفار کے ذریعے ان برائیوں کو دور کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔


آخر میں،مرجع تقلید نے اس بات پر زور دیا اور کہا کہ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ حقیقی معنوں میں توبہ کرے اور سارے گناہوں اور حرام کو ترک کرے کیونکہ حرام (محرکات)  انسان کو ہلاکت اور بدبختی میں ڈال دیتا ہے ۔


کینیڈا سے آئے ہوئے پاکستانی وفد نے آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کے مشوروں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔