شیخ ابراہیم زکزاکی کیسے شیعہ ہوے؟: ڈاکٹر محمد حسن شجاعی فرد

اسلامی جمہوریہ ایران میں شیخ زکزاکی کے نمائندے اور تہران علم و صنعت یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن شجاعی فرد نے اپے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا شیخ زکزاکی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران پہنچ کر امام خمینی(رح) سے ملاقات کی جس میں امام (رہ) نے شیخ زکزاکی کو قرآن مجید تحفے میں دیا یہی ملاقات شیخ زکزاکی کے شیعہ ہونے کی وجہ بنی۔

ID: 58088 | Date: 2019/03/08

شیخ ابراہیم زکزاکی کیسے شیعہ ہوے؟: ڈاکٹر محمد حسن شجاعی فرد


اسلامی جمہوریہ ایران میں شیخ زکزاکی کے نمائندے اور تہران علم و صنعت یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن شجاعی فرد نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا شیخ زکزاکی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران پہنچ کر امام خمینی(رح) سے ملاقات کی جس میں امام (رہ) نے شیخ زکزاکی کو قرآن مجید تحفے میں دیا یہی ملاقات شیخ زکزاکی کے شیعہ ہونے کی وجہ بنی۔


 محمد حسن شجاعی فرد کا تعلق جھرم سے ہے آپ اس وقت تہران میں شیخ زکزاکی کے نمائندے ہیں اس کے علاوہ آپ علم و صنعت یونیورسٹی کے پروفیسر اور اپنی مختلف این جی  اوز بھی چلا رہے ہیں آپ اسلامی جمہوریہ ایران کے بہترین استاد کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ آپ ایران کی ثقافتی وزارت میں بھی کام کرچکے ہیں اس کے علاوہ علمی میدان میں بھی بہت سارے ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔


امام خمینی پورٹل: سلام علیکم، شیخ زکزاکی نے امام خمینی (رہ)کو کیسے پہچانا؟


علیکم السلام و رحمۃ ا۔۔۔


شیخ زکزاکی  چونکہ ابتدا سے ہی ایک  سیاسی اور انقلابی شخص تھے لھذا انقلاب  ایران سے پہلے جب وہ برطانیہ میں تقاریر کرنے جاتے تھے تو وہاں پر ایک  مسعود شجرہ ایرانی نامی شخص  سے امام خمینی (رہ) کے بارے میں سنتے تھے حالاںکہ ابھی اسلامی تحریک اپنے ابتدائی مراحل میں تھی اور اسلامی انقلاب کیا تصور بھی نہیں تھا لیکن اس کے بعد جب انقلاب کی تحریک تیز ہوئی اور امام خمینی (رہ)کو پیرس بھیج دیا گیا اور پھر وہاں سے امام (رہ)کی ایران واپسی ہوئی اور آخر کار انقلاب کیامیاب ہوا تو اس پورے عرصہ میں  شیخ زکزاکی ہمیشہ امام خمینی (رہ)کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے رہے اور انقلاب کی کامیابی کے فورا بعد شیخ زکزاکی ایران تشریف لاے اور یہاں پہنچ کر امام خمینی(رح) سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اس ملاقات کے دوران شیخ زکزاکی نے امام (رہ) کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ نے اس تحریک کے ذریعے عالمی سطح پر اسلام کو پہنچنوایا ہے۔


امام خمینی پورٹل: امام خمینی (رح) کی شخصیت کے بارے میں شیخ زکزاکی کا کیا نظریہ تھا؟


جیسا کہ میں پہلے عرض چکا ہوں کہ شیخ زکزاکی ابتدا سے ہی ایک  سیاسی اور ایک انقلابی شخص تھے اسی وجہ سے ان کو اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے ہی امام خمینی (رح) کی شخصیت سے ایک دلی لگاو پیدا ہو گیا تھا اور انقلاب کی کامیابی کے بعد انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے ایران پہنچ کر امام (رہ) سے ملاقات کی شیخ زکزاکی کی نظر میں امام (رہ) وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے اسلام کو عالمی سطح پر پہنچنوایا ہے ان کی نظر میں امام (رہ) ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اسلام کو زندہ کیا ہے اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ پرستی کو ختم کر کے اتحاد اور ہمدلی قائم کی ہے۔


امام خمینی پورٹل: شیخ زکزاکی نے کس وجہ سے مذہب اہل بیت کو قبول کیا؟


شیخ زکزاکی جب اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران آے تو انہوں نے امام (رہ) سے ہونے والے ملاقات میں فرمایا کہ میں آپ کی سیاسی اور علمی بصیرت کا قائل ہو چکا ہوں لھذا آج کے بعد آپ جو کہیں گے میں بھی اس پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا امام (رہ) نے شیخ کی اس محبت اور محبت عقیدت کے جواب میں انھیں قرآن مجید تحفے میں دیتے ہوے فرمایا کہ یہ قرآن لے جاو اور اپنی عوام کو اس سے آشنا کرو اور اس کے ذریعہ لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دو شیخ زکزاکی اس وقت تک صرف ایک سیاسی شخصیت تھی لیکن امام (رہ) کے اس عمل  اور ایران میں اسلامی حکومت کے قیام سے شیخ کی زندگی میں ایک تبدیلی رونما ہوئی جس کے بعد انہوں نھے قم میں علم دین حاصل کیا اور ایک سیاسی راہنما ہونے کے ساتھ ایک دینی راہنما بھی بن گئے اور آج اسی قرآن سے شیخ نے نیجریہ میں ہزاروں لوگوں کو مذہب اہل بیت علیھم السلام سے جوڑا ہے آج نیجیریہ میں نہ صرف شیعہ حتی نہ صرف مسلمان بلکہ مسیحی اور دوسرے غیر مسلم بھی خود کو  امام خمینی (رہ) کا پیرو کار مانتے ہیں مانتے ہیں


امام خمینی پورٹل:یہ جو کہا جاتا ہیکہ نیجیرہ میں ایران لوگوں کو موجودہ حکومت کے خلاف بھڑکا رہا ہے اور وہاں پر ایک انقلاب برپا کر رہا ہے اس کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟


یہ بات بالکل جھوٹ ہے کیونکہ ہمارے لیئے وہاں پر جانا اور ایک انقلاب کی پشت پناہی کرنا نا ممکن ہے دنیا میں آج جتنے بھی انقلاب برپا ہو رہے ہیں ایران کی ان مین کوئی مداخلت نہیں ہے بلکہ چالیس سال سے دنیا   نے ایران سے انقلاب کرنا سیکھ لیا ہے ،ایرانی حکومت نے کبھی بھی کسی حکومت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔


امام خمینی (رہ) کے بارے میں اگر ایک جملہ کہنا چاہیں تو کیا کہیں گے؟


ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے۔ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔


میں صرف یہ کہوں گا امام خمینی (رہ)جیسی شخصیت ہزار سال میں ایک بار ہستی وجود پر قدم رکھتی ہے۔