تاریخی پیغام

جناب آقا گورباچوف! آپ کے ملک کی اصلی مشکل مالکیت، اقتصاد اور آزادی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آپ کی مشکل خدا پر واقعی اعتماد نہ رکھنا ہے

ID: 57341 | Date: 2019/01/17

امام اپنی خاص روشن فکری اور صراحت کے ساتھ گورباچوف کو تنبیہ کررہے ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کمیونسٹ سے نکل کر مغربی امپریالیسم اور کیپٹالیزم میں گرفتار ہوجائے۔ حضرت امام (رح) اس کے لئے آئندہ کی روشن راہ اس طرح بیان کرتے ہیں:


"جناب آقا گورباچوف! آپ کے ملک کی اصلی مشکل مالکیت، اقتصاد اور آزادی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آپ کی مشکل خدا پر واقعی اعتماد نہ رکھنا ہے۔ وہی مشکل جو مغرب کو ابتذال اور حیران کن مسائل سے دوچار کررہی ہے یا کرے گی۔ تمہاری اصلی مشکل خدا اور مبدا خلقت اور ہستی سے طولانی مقابلہ ہے۔" (صحیفہ امام، ج 21، ص 221)


ہم نے ملاحظہ کیا کہ امام کی دور اندیشی نے حقیقت کا روپ اختیار کیا اور مستقل ممالک برسہا برس حیران و سرگرداں رہے۔


امام کا پیغام بے نظیر اور تاریکی میں شہادت مبین اور کمیونزم کے حصار سے رہا کرنے والا تھا کہ خود گورباچوف اور روس کے دیگر سابق لیڈروں اور سربراہوں کو بھی اس کی اہمیت اور موقعیت شناسی کا یقین ہے۔