تدفین کے مکروہات کیا ہیں؟

قبر کی مٹی کے علاوہ کسی اور مٹی سے قبر کو بند کرنا اور گارا ملنا

ID: 56979 | Date: 2019/01/15

سوال: تدفین کے مکروہات کیا ہیں؟


جواب: مکروہات چند چیزوں  پر مشتمل ہیں:


 اول  :  دومیتوں  کو ایک قبر میں  دفن کرنا ، جیسا کہ دونوں  کو ایک تابوت میں  رکھنا مکروہ ہے ۔


دوم : قبر کے اندر سیمنٹ اور ریت کا فرش بچھانا مگر یہ کہ زمین  مرطوب ہو ، البتہ سیمنٹ اور رت کے فرش کے علاوہ مثلا پتھر وں  یا اینٹوں  کے فرش کا ہو نا محل تامل ہے ۔ اگرچہ میت کو مٹی کے فرش پر رکھنے کا مستحب ہو نا وجہ سے خالی نہیں  ہے ۔


سوئم : باب کا بیٹے کی قبر میں  داخل ہو ناکیونکہ اس کے جزع کرنے اور اس کے اجر کے ضایع ہو جانے کا خوف ہے ۔


چہارم  : میت کے رشتہ دار وں  کا اس پر مٹی ڈالنا ۔


 پنجم  :قبر کی مٹی کے علاوہ کسی اور مٹی سے قبر کو بند کرنا اور گارا ملنا ۔  


ششم : قبر خراب ہو نے کے بعد از سر نو اسے بنانا سوائے انبیاء علیہم السلام و او صیاء صالحین اور علماء کی قبورکے ۔  


ہفتم  : قبر پر بیٹھنا ۔


 ہشتم  :قبرستان میں  قضائے حاجت کرنا ۔


 نہم  : قبرستان میں  ہنسنا ۔                             


 دہم : قبر پر ٹیک لگانا ۔


 یازدہم:  بغیر مجبوری کے قبر پر چلنا ۔ 


 دوازدہم :  سطح زمین سے اسے کھلی ہوئی چار انگلیوں  سے زیادہ اونچا بنانا ۔   


تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 81