کیا غسل میت دینے والے کا مومن ہونا شرط ہے؟

غسل میت دینے والے کامسلمان ہونا معتبر ہے بلکہ اختیاری حالت میں (عام حالات) مؤمن ہونا بھی معتبر ہے

ID: 56524 | Date: 2018/12/06

سوال: کیا غسل میت دینے والے کا مومن ہونا شرط ہے؟


جواب: غسل میت دینے والے کامسلمان ہو نامعتبر ہے بلکہ اختیاری حالت میں  (عام حالات ) مؤ من ہونا بھی معتبر ہے۔ اگر غسل دینے والے کا مماثل ہونا صرف اہل کتاب( یہودی ۔ عیسائی  ) کی صورت میں  منحصر ہو تو مسلمان مرد غسل دینے والی اہل کتاب عورت کو اور مسلمان عورت غسل دینے والے اہل کتاب کو یہ حکم دینگے کہ میت کو غسل دینے سے قبل وہ خود غسل کرے اور پھر میت کو غسل دے پس اگر میت کو کُر یا جاری پانی میں  غسل دینا یا اہل کتاب کا میت کے بدن اور پانی کو نہ چھونا ممکن ہو تو بنا بر احتیاط واجب ایسا کر نا متعین ہے اگر مماثل (ہم جنس ) کاپایا جانا غیر شیعہ پر موقوف ہو تو وہ غسل دے سکتا ہے ۔ البتہ اس کے لئے میت کو غسل دینے سے پہلے خود غسل کر نا یا پانی اور میت کے بدن مس نہ کر نا ضروری نہیں  ہے اور نہ یہ ضروری ہے کہ اس کی موجود گی میں  میت کو کُر یا جاری پانی میں  غسل دیاجائے۔ اگر مماثل کتابی اور غیر کتابی میں  منحصر ہو تو غیر شیعہ کو اہل کتاب پر مقدم کیا جائے گا ۔


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 62