اسلامی انقلاب کی کامیابی میں امام خمینی(رح) کا اہم کردار

اسلامی انقلاب کی کامیابی میں امام خمینی(رح) کا اہم کردار

ID: 56146 | Date: 2018/11/02

اسلامی انقلاب کی کامیابی میں امام خمینی(رح) کا اہم کردار


امام خمینی(رح) کا اس بات پر ایمان تھا  کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے  یہ سب خداوند عالم کا لطف و کرم ہے امام خمینی(رح) نے اپنے عملی تصوف  سے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنایا ہے لہذا ہم سب پر واجب ہے جس طرح بھی ممکن ہو اس انقلاب کی حفاظت کریں امام(رہ) اور اسلامی انقلاب نے ہمیں ایک پہچان دی اس پہچان کو باقی رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔


امام خمینی پورٹال کی رہورٹ کے مطابق آیت اللہ مسعودی خمینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امام خمینی(رح) کا اس بات پر ایمان تھا  کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے  یہ سب خداوند عالم کا لطف و کرم ہے امام خمینی(رح) نے اپنے عرفان عملی سے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنایا ہے لہذا ہم سب پر واجب ہے جس طرح بھی ممکن ہو اس انقلاب کی حفاظت کریں امام(رہ) اور اسلامی انقلاب نے ہمیں ایک پہچان دی اس پہچان کو باقی رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔


آیت اللہ مسعودی خمینی امام خمینی(رح) کے شاگردوں میں سے ایک ہیں جو تحریک اسلامی انقلاب میں بھی امام خمینی(رح) کے ہمراہ تھے وہ اپنے ایک بیان میں امام خمینی(رح) کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ امام خمینی (رح) کی شخصیت کے مختلف پہلوں ہیں ہر کوئی امام (رہ) کی شخصیت کو ایک خاص پہلو کے ذریعے پہچان سکتا ہے۔


امام خمینی(رح) کے شاگرد اپنے بیان کو جاری کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں امام خمینی(رح) کو صرف ایک سیاسی اور انقلابی راہنما کے طور نہ دیکھا جاے بلکہ وہ بہترین استاد بھی تھے جنہوں متعدد کتابیں لکھی ہیں امام (رہ) اپنے دورمیں بہترین اساتیذ میں سے ایک تھے۔


آیت اللہ مسعودی نے امام خمینی(رح) کی عرفانی زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرمایا مجھے یاد ہے کہ آیت اللہ بروجردی کی وفات کے بعد کچھ لوگ امام خمینی(رح) کے گھر میں جمع ہوے جن میں سے کسی نے ایسے مطلب کو بیان کیا جو آیت اللہ بروجردی کی شان کے خلاف تھا  اس بات کو سننے کے بعد امام (رہ) نے غصہ میں محفل کو ترک ہوتے کہا میرا گھر غیبت کرنے کی جگہ نہیں ہے۔


آیت اللہ مسعودی نے کہا امام خمینی(رح) ان تمام روحانی مقامات کے باوجود بھی اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نہیں بھولتے تھے اور اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوے امر بالمعروف اور نہی از منکر بھی کرتے تھے مجھے یاد ہے کہ  تحریک اسلامی انقلابی کے دوران ایک دن تقریر کرتے ہوے اچانک امام خمینی(رح) نے ایک شخص کو اپنی طرف بلایا اور اس کے کان میں کچھ کہا میں نے بھی اس شخص کا پیچھا کیا اور اس سے پوچھا کہ امام (رہ) نے آپ سے کیا فرمایا ہے؟ جس کے جواب میں اس نے کہا امام (رہ) نے فرمایا ہیکہ مردوں کے لئے سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے میںنے پوچھا پھر آپ نے کیا کیا  اس نے جواب دیا میں نے انگھوٹی اتار کر امام (رہ) کو سونپ دی جہان مناسب سمجھیں اسے استعمال کریں۔


واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کا وجود امام خمینی(رح) کے بابرکت وجود کی وجہ سے ہے اگر امام خمینی(رح)  کی جد وجہد نہ ہوتی تو یہ انقلاب بھی نہ ہوتا امام خمینی(رح) کو بھی خدا وند کریم پر ایمان اور مکمل یقین تھا امام خمینی(رح) کی کامیابی کا راز خداوند متعال پر ایمان اور توکل ہے۔