تدریس کرنا سنت الہی ہے: امام خمینی(رح)

تدریس کرنا سنت الہی ہے: امام خمینی(رح)

ID: 55961 | Date: 2018/10/21

تدریس کرنا سنت الہی ہے: امام خمینی(رح)


 آیات اور روایات  میں تعلیم  و تعلم  کی اہمیت اور عظمت کو دیکھتے ہوے امام خمینی (رح) فرماتے ہیں یہ دنیا ہمارے لئے ایک درسگاہ ہے انبیاء و اولیاے الہی اس کے اساتذہ ہیں جبکہ ان اساتذہ کی تریبت کرنے والا خود خدا وند کریم ہے۔


امام خمینی پورٹال کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) فرماتے ہیں خدا متعال نے انبیاء اور اولیا کو علم سے آرستہ کر کے انھیں لوگوں کی تعلیم  و تربیت کے لئے مبعوث کیا ہے خداوند متعال نے تمام انبیاء کو بشیریت کی ہدایت کے لئے بھیجا ہے تاکہ وہ لوگوں کی نجات کا سبب بن سکیں۔


امام خمینی (رح) اپنے ایک بیان میں فرماتے ہیں تدریس نبیوں کا کام ہے خدا وند متعال نے تمام انبیاء کو اس دنیا کا استاد بنا کر بھیجا ہے اور انھیں تعلیم دینے کی ذمہ داری سونپی تھی تمام انبیاء کو خداوند متعال نے لوگوں کو انسان بنانے کے لئے بھیجا تھا اور جو افراد انبیاء کے نزدیک رہے وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔


رہبر کبیر انقلاب حضرت امام خمینی (رح) قرآن کی اس آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں جب فرشتوں نے اعتراض کیا کہ پروردگارا اس  انسان کو کیوں خلق کر رہا ہے یہ زمین پر فساد و فتنہ برپا کرے گا فرشتوں کے اس اعتراض کے جواب میں خداوند متعال نے فرمایا جو کچھ میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے اور جب پروردگار نے حضرت آدم علیہ السلام کو کچھ اسماء کی تعلیم دی تو فرشتوں نے دیکھا کہ جس طرح حضرت آدم علیہ السلام نے ان حقائق کو درک کیا ان کے لئے درک کرنا مشکل تھا حضرت آدم علیہ السلام کو پروردر دگار نے علم کی دولت سے آراستہ  کر کے ایک استاد کے طور پر خلق کیا ہے۔


بانی انقلاب اسلامی فرماتے ہیں انبیاء اور اولیاے الہی نے جس انسان کی تربیت کی ہو وہ اور اس نے مکمل طور ان کی تعلیمات پر عمل کیا ہو وہ کبھی گمراہ نہیں ہو سکتا کیوں کہ ان اساتذہ کی تربیت کرنے والا خود پروردگار ہے اور ان کا ہدف بھی انسان کی تربیت کرنا ہے ہے۔


انبیاء علیھم السلام کے انسان کی تربیت کے لئے بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں انہوں نے انسان کو منحرف ہونے اور شیطانی وسوسوں میں گرفتار ہونے سے نجات دلا کر اسے اعلی علیین کی منزل تک پینچانے کی کوشش کی ہے جیسا کہ خداوند متعال ارشاد فرماتا ہے اللَّهُ وَلِيُّ الَّذينَ آمَنوا يُخرِجُهُم مِنَ الظُّلُماتِ إِلَى النّورِخداوند متعال نے انسانوں کو جہالت اور ظلمت سے نکالنے کے لئے انبیاء علیھم السلام کو مبعوث کیا ہے اسی وجہ سے امام خمینی(رح) تدریس کو انبیاء کا پیشہ قرار دیتے ہوے اور فرماتے ہیں یہ اساتذہ بھی ان بچوں کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف لے جاتے ہیں یہی وہ پیشہ ہے جو انبیاء علیھم السلام کا کام ہے۔


امام خمینی (رح) فرماتے ہیں تعلیم دینا انبیاء اور اولیاء الھی کا کام تھا ہمارے انبیاء بھی تمام انسانوں کے استاد تھے اور یہ وہ کام ہے جو ہمارے لئے سنت انبیاء اور ائمہ اطہار علھم السلام ہے دوسرے کام اس کے مقابلے میں اتنی اہمیت کے حامل نہیں ہیں یہ بہت بڑا کام اس کے ذریعے نسلوں میں سدھار پیدا ہو تا ہے۔